
پاکستان نے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لیںڈ کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 124 رنز بنالیے۔
آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا تاہم اوپنر محمد حارث 74 کے مجموعی اسکور پر 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کریز پر موجود نوجوان بیٹر حسن نواز 31 گیندوں 73 رنز بنارکھے ہیں۔
کیوی بالرز کی جانب سے واحد وکٹ جیکب ڈفی نے حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ کیوی ٹیم کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 کے انفراد اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
کیویز کی جانب سے مارک چیپمین 94 رنز رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے ڈیرل مچل 17، مائیکل پریسویل 31، جیمز نیشم 3، مچل ہے 9، ایشن سودھی 10، جیکب ڈفی 2 اور کائل جیمیسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ شاداب خان عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جہانداد خان اور محمد علی کی جگہ محمد عباس آفریدی اور ابرار احمد کو موقع دیا گیا ہے۔
سلمان آغا نے مزید کہا کہ تیسرے میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ کوشش ہوگی گرین شرٹس کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیت کریں، میچ میں فتح کیساتھ ہی سیریز جتنا چاہتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ایش سودھی، مچ ہے، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی، بین سیئرز
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، حارث رؤف
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔