حارث کا سپرمین کیچ؛ فن ایلن بھی حیران، ویڈیو وائرل

شاہین کی گیند پر حارث رؤف نے شاندار کیچ تھاما


ویب ڈیسک March 21, 2025

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں حارث رؤف نے شاندار سپر مین کیچ لیکر مداحوں کو حیران کردیا۔


آکلینڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں شاہین شاہ آفریدی کے اوور کی پانچویں گیند پر اوپنر فن ایلن کو لیگ سائیڈ پر گیند کروائی، جس پر انہوں نے جارحاںہ شارٹ لیکن حارث رؤف نے سپر مین اسٹائل میں کیچ تھام لیا۔

حارث کی جانب سے کیچ تھامنے پر کمنٹیٹرز بھی حیران نظر آئے جبکہ فن ایلن اپنے کیچ پر فیلڈر کی شکل دیکھتے رہ گئے۔

مزید پڑھیں: کیوی بلے باز نے شاہین شاہ آفریدی کی درگت بنا دی

ادھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حارث شاندار کیچ تھامنے پر سراہا جارہا ہے۔
 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں