توہینِ مذہب الزامات کیس؛ عدالتی کارروائی براہِ راست دکھانے کا حکم

کیس مفاد عامہ کا معاملہ بن چکا ہے، آئی ٹی حکام کو کارروائی فوری براہ راست دکھانے کی ہدایت


ویب ڈیسک March 21, 2025
فائل: فوٹو

اسلام آباد:

توہینِ مذہب الزامات   سے  متعلق کیس میں عدالت نے کارروائی کو براہ راست دکھانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے توہینِ مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست  دکھانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں۔ کیونکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ بن چکا ہے،ا س لیے براہ راست دکھانے کا حکم دیتے ہیں۔

عدالت نے آئی ٹی حکام کو فوری طور پر براہ راست دکھانے کے انتظامات کرنے کا حکم دیا  اور  پولیس کو حکم دیا کہ کمرہ عدالت کے باہر لوگوں کو آگاہ کردیں، جو بھی کارروائی دیکھنا چاہتے ہیں وہ آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں