جے یو آئی کا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر آج یوم احتجاج منانے کا اعلان

خطبا اور آئمہ اپنے خطبات جمعہ میں اسرائیلی درندگی کو بے نقاب کریں، مولانا فضل الرحمٰن


ویب ڈیسک March 21, 2025

جے یو آئی نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے عوام سے آج اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین پر  اسرائیلی جنگ مسلط کیے جانے کے خلاف آج یوم احتجاج منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطبا اور آئمہ حضرات اپنے خطبات جمعہ کے  اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کو بے نقاب کریں۔ اسرائیلی حملوں  میں سیکڑوں جوانوں، بچوں، بچیوں اور خواتین کی شہادتیں افسوسناک ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل نے امن وامان کی طرف بڑھتے ماحول کو بدامنی میں تبدیل کردیا ہے۔ عالمی برادری بالخصوص مسلم اُمّہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں۔ اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ رحمت والے مقدس مہینے میں انسانیت سوز مظالم سے پوری امت مسلمہ کے دل چھلنی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں