تیسرا ٹی20؛ کھلاڑیوں کی میچ کے دوران افطار کرنے کی ویڈیوز وائرل

پاکستانی پلئیرز نے میچ کے پانچویں اوور میں روزہ افطار کیا


ویب ڈیسک March 21, 2025

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں افطار کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔


آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں روزہ افطار کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں۔

اذان کے وقت امپائرز نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تاکہ کھلاڑی روزہ افطار کرسکیں۔

مزید پڑھیں: حارث کا سپرمین کیچ؛ فن ایلن بھی حیران، ویڈیو وائرل

اس موقع پر تمام کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر فینز کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔

دوسری جانب میچ کے پہلے اوور میں حارث رؤف کو شاندار کیچ تھامنے پر انہیں صارفین سپر مین کہہ کر پکار رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں