
کولڈ کریم اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کے جلد پر مضر اثرات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا۔
رکن اسمبلی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو نے وزارت صحت سے سوال کیا کہ کیا حکومت نے کولڈ کریم کے جلد پر نقصانات کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزارت صحت نے تحریری جواب میں کہا کہ کولڈ کریم ڈریپ ایکٹ 2012 کے دائرہ کار میں نہیں آتی تاہم رنگ گورا کرنے والی مصنوعات میں مرکری کی موجودگی پر ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: رنگ گورا کرنے والی کریموں میں مرکری کی خطرناک مقدار کا انکشاف
وزارت صحت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈریپ کو کاروباری معاملات میں مداخلت سے روک دیا ہے البتہ حکومت نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس ایکٹ 2023 نافذ کر کے معیار اور فروخت کے اصول طے کر دیے ہیں، کاسمیٹکس کے معاملات کی نگرانی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کرے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔