قائد ملت لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے اشرف لیاقت کراچی میں انتقال کرگئے
عمر 77 سال تھی وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے
پاکستان کے پہلے وزیراعظم قائد ملت لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے اشرف علی خان پیر کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
ان کی عمر 77 سال تھی وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ 5 روز سے پرائیویٹ اسپتال میں داخل تھے، انھوں نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹی اور 2 بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے، ان کی نماز جنازہ مسجد شفقت گزری میں ادا کی گئی بعدازاں انھیں گزری کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میںان کے رشتے داروں، عزیز و اقارب کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اشرف علی خان 1937 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 14 سال تھی تو ان کے والدقائد ملت لیاقت علی خان کا انتقال ہوگیا تھا۔