عید سے پہلے خوشخبری؛ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری

ڈیجیٹل نظام سے سہولت میں اضافہ ہوا ہے، اے جی پنجاب


ویب ڈیسک March 21, 2025

عید الفطر سے قبل اکاؤنٹنٹ جنرل( اے جی)  پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے اشتراک سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی ہدایات پر اے جی پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے (ایم پی جی) کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کیں۔ یہ جدید ڈیجیٹل نظام تنخواہیں فوری بغیر کسی تاخیر کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزارت خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کے بیان پر وضاحت

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شفافیت اور رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں