بلوچستان؛ درہ بولان میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا

گاڑی میں رمضان سے متعلق امدادی پیکیج کا سامان تھا، لیویز ذرائع


ویب ڈیسک March 21, 2025
(فوٹو: فائل)

کوئٹہ:

بلوچستان میں درہ بولان کے علاقے میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔

ذرائع کے مطابق مچھ سٹی ایریا  (درہ بولان) میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ لیویز کی گاڑی میں رمضان سے متعلق امدادی پیکیج کا سامان تھا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور جائزہ لینے کے شواہد اکٹھے کیے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں