کوئٹہ سے ٹرین سروس  تاحال معطل، 2 دن سے انٹرنیٹ سروس بھی بند

ریلوے اسٹیشن بند، مسافروں کو عید الفطر کے موقع پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے


ویب ڈیسک March 21, 2025

کوئٹہ:

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ  انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کو بھی آج دوسرا دن ہے۔
 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ  سے 10 روز گزرنے کے باوجود بھی ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی۔ سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد سے  کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بند ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خاص طور پر عید الفطر کے موقع پر دیگر شہروں کو جانے والے افراد سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کی جائے گی۔

دوسری جانب کوئٹہ شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔ اطلاعات کے مطابق  شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس 2 بجے کے بعد معطل کی گئی، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب سرکاری حکام کی جانب سے انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں