بیوی بہانے سے شوہر کو میکے لے گئی، رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

سسرال والوں نے گھریلو مسائل پر داماد یوسف کو باندھ دیا، تشدد کرنے والا سالا گرفتار


ویب ڈیسک March 21, 2025

لاہور:

سالے کے ہاتھوں بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں سالے نے  اپنے بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی  کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزم علی حسن کوگرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز ویڈیو موصول ہونے کے بعد پولیس فوری حرکت میں آئی اور واقعے کا مقدمہ نمبر 991/25 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق گھریلو معاملے پر ملزم نے بہنوئی کو باندھ کر بدترین تشدد کیا۔ یہ واقعہ 2 روز قبل تھانہ ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا تھا، جس میں  بیوی میکے جانے کے بہانے یوسف کو اپنے ساتھ لے کر گئی اور سسرال والوں نے گھریلو مسائل کا بہانہ بنا کر یوسف کو تشدد کو نشانہ بنایا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں