بھارت میں عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بونس دینے کا اعلان

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 3,500 بھارتی روپے بطور عید الاؤنس دیا جائے گا


ویب ڈیسک March 21, 2025

کولکتہ: مغربی بنگال حکومت نے عید الفطر 2025 کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے عید بونس کا اعلان کر دیا، جس سے ہزاروں ملازمین کو بڑا مالی ریلیف ملے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ 44,000 بھارتی روپے سے کم ہے، انہیں 6,800 بھارتی روپے بطور عید بونس دیا جائے گا۔

یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو پرفارمنس لنکڈ بونس اسکیم کا حصہ نہیں ہیں۔ مزید برآں، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 3,500 بھارتی روپے بطور عید الاؤنس دیا جائے گا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رمضان المبارک کے آخری ایام قریب آ رہے ہیں، اور سرکاری ملازمین عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ریاستی فنانس ڈپارٹمنٹ نے بونس کی تقسیم کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں