مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیوں سے لاہور کی فضاء خوشگوار ہو رہی ہے، عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کی، صوبائی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک March 21, 2025

لاہور:

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے جس کے مثبت اثرات لاہور کی فضاء پر نمایاں ہورہے ہیں۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیوں کے باعث لاہور کی فضاء خوشگوار ہو رہی ہے۔  

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کی ہے، مگر درختوں کی قلت کا احساس ہمیں آج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے اور ہمیں اسموگ آنے کے بعد درختوں کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔ درخت لگانا کافی نہیں بلکہ ان کی حفاظت بھی ضروری ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمراء میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء توقیر کاظمی، ڈی جی پکار تنویر ماجد، ڈی جی پی آر صغیر شاہد، چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ارشد انصاری بھی موجود تھے۔  

عظمیٰ بخاری نے تقریب میں الحمراء کے ملازمین میں عیدی بھی تقسیم کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں