حسن نواز کی والدہ نے بیٹے کا میچ کس ڈر سے نہیں دیکھا؟

اوپنر حسن نواز نے 44 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابلِ شکست دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا


ویب ڈیسک March 21, 2025
(تصویر: اے ایف پی)

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی دکھانےو الے پاکستانی بلے باز حسن نواز کی والدہ نے بیٹے کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں حسن کو ان کی نظر نہ لگ جائے۔

لیہ کے علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے تعلق رکھنے والے حسن نواز کی والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود حسن نے ہمت نہیں ہاری، بیٹے کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

 

واضح رہے آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کےتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز نے 44 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابلِ شکست دھواں دار اننگز کھیلی۔

میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے حسن نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سنچری اپنے والد کے نام کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں