
برکی سے پکڑے جانے والے خود کش بمبار نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ برکی سے خودکش بمبار سے تفتیش کی گئی ہے، گرفتار بمبار کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی، خودکش بمبار کو جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد چمن کے راستے پاکستان بھجوایا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹرمائنڈ ہے، گرفتار خودکش شمس اللہ نے بتایا کہ دوران ٹریننگ اسے نشہ آور ادویات کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا۔
ترجمان کے مطابق مقامی سہولت کار علی نے خودکش بمبار کو تین دن لاہور میں قیام کروایا اور خودکش جیکٹ فرام کی، مقامی سہولت کار علی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر خفیہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔