امید ہے برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوجائیں گی، ڈی جی سول ایوی ایشن

برطانوی ایئر سیفٹی چند روز میں پاکستان سول ایوی ایشن کو آگاہ کرے گی، نادر شفیع ڈار


آفتاب خان March 22, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن (سی اے اے) نادر شفیع ڈار نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پاکستانی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے لیے پرامید ہیں۔

ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے کہا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز ہوا اور کمیٹی نے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی بحالی پر غور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ائیرلائنز کی بحالی سے متعلق فیصلے کے حوالے سے برطانوی ایئر سیفٹی چند روز میں پاکستان سول ایوی ایشن کو آگاہ کرے گی، پرامید ہوں پاکستانی ایرلائنز پر 5 سال سے عائد پابندی ختم ہوجائے گی۔

نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ یورپ میں پروازوں کی بحالی کے حوالے سے فیصلے سے یورپی یونین ایئر سیفٹی کمیٹی نے اپنے فیصلے سے 15 روز بعد آگاہ کیا تھا تاہم برطانوی حکام آئندہ چند روز میں پاکستانی ایرلائنز کے حوالے سے فیصلے متعلق آگاہ کریں گے۔

ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن ملکی ہوابازی کے شعبے کی بہتری اور فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔