کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یوم علی کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے
Express NewsExpress News

کراچی:

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق 22 مارچ تک رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یوم علی کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکومت نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے حکومتی فیصلے پر عمل کریں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

Load Next Story