کترینہ کیف نے وکی کوشل کے بارے میں ایسا کیا کہا کہ سب حیران رہ گئے؟

کترینہ نے بتایا کہ وکی ان کی بات کہنے سے پہلے ہی ان کا مطلب سمجھ جاتے ہیں


ویب ڈیسک March 22, 2025

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے شوہر، اداکار وکی کوشل کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ کترینہ نے بتایا کہ وکی ان کی بات کہنے سے پہلے ہی ان کا مطلب سمجھ جاتے ہیں اور یہ بھی جان لیتے ہیں کہ کب انہیں گھر سے باہر جانا ہوگا۔

کترینہ اور وکی نے دسمبر 2021ء میں راجستھان میں شادی کی تھی اور تب سے یہ جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں فوربس انڈیا لیڈرشپ ایوارڈز میں شرکت کے دوران کترینہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب بھی ان کے گھر پر ان کے بیوٹی برانڈ 'کے بیوٹی' کی میٹنگ ہوتی ہے، وکی فوراً پوچھتے ہیں، "آج کیا منصوبہ ہے؟" اور جب وہ جواب دیتی ہیں کہ "کے بیوٹی کی میٹنگ ہے"، تو وکی سمجھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں، "اچھا، مطلب آج تم چاہتی ہو کہ میں پورا دن گھر سے باہر رہوں۔"

کترینہ نے مزید بتایا کہ وکی ہمیشہ انہیں ذاتی اسپیس اور وقت فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر جب وہ اپنے بیوٹی برانڈ سے متعلق اہم فیصلے کر رہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے بیوٹی برانڈ نے انہیں ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر بہت کچھ سکھایا ہے۔

کترینہ نے کہا، "میں نے ایک بڑی بات سیکھی ہے جو میرے شوہر ہمیشہ کہتے تھے اور وہ یہ ہے کہ مجھے بولنے دو۔ ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا موقع دینا ضروری ہوتا ہے اور اب وکی بھی سمجھ چکے ہیں کہ مجھے بھی اپنی بات مکمل کرنی چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں