نائجر میں مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق

دہشتگرد حملے کے بعد نائجر میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے


ویب ڈیسک March 22, 2025

افریقہ کے ملک نائجر میں مسجد پر دہشتگردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نائجر کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائجر  میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کے حملے کے وقت لوگ بڑی تعداد میں مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔ دہشت گردوں نے نائجر کے دیہی علاقے کوکورو میں مسجد کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 44 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کا نماز جمعہ کے بعد کئی مساجد پر حملہ؛ تاریخی مسجد نذر آتش

وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا جبکہ مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ نائجر کی حکومت نے مسجد پر دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔  

مسجد حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دہشتگرد حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں