
نیوزی لینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کے کیمپ کے دوران محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کیساتھ موجود تھے۔
مزید پڑھیں: حسن نواز کے جارحانہ کھیل نے حارث رؤف کا سنگ میل چُھپا دیا
بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جاکر لگا جس کے باعث انکا موبائل فون ٹوٹ گیا، بولر نے فوری طور پر اپنے موبائل کی طرف دیکھا اور کپتان کے شارٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: حسن نواز پی ایس ایل میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟
نسیم شاہ نے اشارہ کرکے رضوان کو بتایا کہ انہوں نے اپنے شارٹ سے موبائل فون توڑ دیا ہے، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔