راولپنڈی: شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 22, 2025

راولپنڈی کے علاقے صدر بیرونی کی پولیس نے  کارروائی کرکے شادی شدہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق  ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ مالک مکان محمد علی نے میرے ساتھ زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سگی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ کرنے والے درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی

واقعہ کی اطلاع پر صدر بیرونی پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں سے زیادتی، یا ہراسممٹ ناقابل برداشت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں