ڈی آئی خان: منشیات کے عادی شخص کا معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم حملہ، 3 ہلاک، ایک زخمی  

جائے وقوع سے شباب نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 22, 2025

ضلع ڈی آئی خان کے علاقے پاراچنار کے علاقے طوری قبرستان کے قریب  زیر تعمیر گھر میں منشیات کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین  نے کہا کہ دستی بم کے پھٹنے سے تین افراد جان بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال پیہنچادیا گیا، زخمی کی شناخت سید جواد  کے نام سے ہوئی ہے۔

اشتیاق حسین  نے کہا کہ دھماکے میں منشیات کے عادی لوگ متاثر ہوئے، زیر تعمیر عمارت میں موجود افراد منشیات کے عادی تھے اور آپس میں معمولی تکرار کے باعث ایک شخص نے باقیوں پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔

ایس ایچ او سٹی نے کہا کہ جائے وقوع سے شباب نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں