طورخم سرحد پر افغانستان کے لیے پیدل آمد و رفت بحال ہو گئی

صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں ہی کو افغانستان جانے کی اجازت ہوگی، امیگریشن ذرائع


ویب ڈیسک March 22, 2025
(فوٹو: فائل)

پشاور:

طورخم سرحد امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل  ہونے کے بعد افغانستان کے لیے پیدل آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں ہی کو افغانستان جانے کی اجازت ہوگی۔  طورخم سرحد کو پیدل آمدورفت کے لیے جمعہ کے روز بحال ہونا تھا لیکن امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث جمعہ کو پیدل آمدورفت کی بحالی ممکن نہ ہوسکی۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 فروری کو پاکستان اور افغان فورسز کے مابین مسلح جھڑپیں ہوئیں اور افغان فورسز کی فائرنگ سے امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا تھا۔ 

بدھ کے دن 25 روز بعد طورخم سرحدی گزرگاہ صرف مال بردار گاڑیوں اور مریضوں کے لیے کھول دی گئی تھی۔  امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد کے راستے یومیہ اوسطاً  10 ہزار مسافر آمدورفت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں