پی ٹی آئی کارکن کیخلاف اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیس: ہماری ملاقات کا حکم دیا جائے، والدہ کی استدعا

حیدر سعید کیجانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخوست پر سماعت ہوئی


ویب ڈیسک March 22, 2025

اسلام آباد کی مقامی ضلعی عدالت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن ملزم حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخوست پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پیر کو دلائل طلب کرلیے۔

ڈیوٹی جج شہزاد خان ملزم کی درخواست ضمانت  بعد از گرفتاری کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل تابش فاروق  اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا اس کا ریکارڈ منگوا لیتا ہوں اس کو پیر کو سن لیں گے ، ملزم کی والدہ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ عدالت حکم دے ہماری ملاقات کرائی جائے ،ہم کل اڈیالہ گئے تو ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی ۔

عدالت نے کہا کہ اس کے لئے ایک علیحدہ پروسیجر ہے آپ اس کو فالو کریں ، ڈیعدالت نے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں