جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش؛ 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم

عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی
Express NewsExpress News

اسلام آباد:

عدالت نے جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش میں گرفتار طلبہ  کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کی 25 طلبہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر پاسپورٹ ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔

دوران سماعت ملزمان کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر  کی گئی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی  اور اگلی سماعت پر وکلا کی جانب سے دلائل طلب کرلیے۔

متعلقہ

Load Next Story