گورنر سندھ کے دستخط، کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ ترمیمی بل نافذ العمل

اس ترمیم کے تحت پراسیکیوٹرز اور دیگر تمام ممبران پراسیکیوٹر جنرل کے ماتحت کام کریں گے


ویب ڈیسک March 22, 2025

کراچی:

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کی منظوری کے بعد کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ ترمیمی بل فوری طور پر نافذ العمل عمل ہوگیا، سندھ اسمبلی نے سندھ کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ 2025ء منظوری دی تھی اور کرمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں اہم ترامیم کی گئیں۔ 

ترجمان کے مطابق اس بل کے ذریعے سندھ حکومت نے کرمنل پراسیکیوشن کے نئے اصول متعارف کرائے ہیں، اس ترمیم کے تحت پراسیکیوٹرز اور دیگر تمام ممبران پراسیکیوٹر جنرل کے ماتحت کام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں