121 گھنٹے تک باسکٹ بال کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

کھیل کے اختتام پر فائنل اسکور 13,096 سے 12,972 تھا


ویب ڈیسک March 23, 2025

جارجیا کے مردوں کے ایک گروپ نے 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک مسلسل باسکٹ بال کھیل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے ۔

گروپ نے فیئربرن کے لینڈ مارک کرسچن اسکول کے جم میں صبح 10 بجے اپنا کھیل مکمل کیا۔

23 کھلاڑیوں پر مشتمل گروپ جنکی عمریں 17 سے 64 سال کے درمیان تھیں، انہیں وقفے کے دوران بھی ریکارڈ قائم کرنے کی مدت تک جم کے اندر رہنا ضروری تھا۔

کھیل کے اختتام پر فائنل اسکور 13,096 سے 12,972 تھا۔

اس کوشش سے جمع ہونے والی رقم جنسی اسمگلنگ سے لڑنے اور زندہ بچ جانے والوں کی بازیابی کے پروگراموں میں معاونت کیلئے عطیہ کی جائے گی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں