فوج تعینات کرنے سے متعلق مشاورت نہیں کی گئیخورشید شاہ
حکومت جوسوچ رہی ہے ایساکچھ نہیں ہوگا، سیاسی جماعتوں کواحتجاج کی اجازت دے
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی جماعتوں کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے کی اجازت دے۔
، حکومت جو کچھ سوچ رہی ہے، ایسا کچھ نہیں ہوگا، جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، لانگ مارچ اور انقلاب کی باتیں آئین اور پارلیمنٹ میں رہ کر کی جائیں، حکومت فوج کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے سے گریز کرے۔ وہ پنوعاقل میں پی پی کے مقامی رہنما سابق یوسی ناظم گلزار احمد شاہ کی جانب سے 29ویں روزے کی سحری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر پنوعاقل کے رہائشیوں نے خورشید شاہ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔
قائد حزب اختلاف نے موقع پر موجود افسران کو عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں خورشید شاہ نے جیکب آباد میں پی پی ایم این اے اعجاز جکھرانی کی پھوپھی کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے سے متعلق پیپلزپارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہیں، کراچی آپریشن میں سیاسی گروہوں کا لحاظ نہیں کیا گیا اسی وجہ سے آپریشن کامیاب ہوا، دوبارہ سیاسی مداخلت کی گئی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے پرویز مشرف سے متعلق سوال پر کہا کہ پرویز مشرف کی بڑی کہانی ہے، جس کو دہرانا نہیں چاہتا۔