مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار مارے گئے

دونوں اہلکار لداخ بارڈر پر تعینات تھے


ویب ڈیسک March 22, 2025

لداخ کی سرحد پر بھارتی فوج کے دو اہلکار ڈیوٹی کے دوران مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار کشور بارا اور سپاہی سورج کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تاہم بھارتی فوج کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں اہلکار کی ہلاکت کیوں اور کس طرح ہوئیں۔ مقتولین کے اہل خانہ بھی بے خبر ہیں۔

بھارتی فوج کے مارے گئے اہلکاروں کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ کم از کم ان کے پیاروں کی موت کی وجہ بتائی جائے۔

بھارتی میڈیا کو ان اہلکاروں کی موت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں اور کسی کو جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں۔ 

خیال رہے کہ لداخ کے اس علاقے میں بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ چین کی بارڈر فورسز کے ساتھ بھی سرحدی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں اہلکار بھارتی فوج کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کا شکار بن گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں