شاہ رخ خان تنہائی کے شکار کیوں ہیں؟ اداکار کو کیا فکر کھائے جاتی ہے

بالی ووڈ کے کنگ خان کے انکشاف نے مداحوں کو حیران کرکے رکھ دیا


ویب ڈیسک March 22, 2025

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور ان کے مقابل دور تک کوئی نظر نہیں آتا لیکن پھر بھی ایسا کیا ہے کہ وہ رات کو سو نہیں پاتے۔

اس تلخ حقیقت کا اظہار شاہ رخ خان نے معروف اداکار انوپم کھیر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا جسے جان کر مداح حیران رہ گئے۔

شاہ رخ خان نے اس انٹرویو میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور بتایا کہ میں رات کو سو نہیں پاتا ہوں، ایک اکیلاپن اور احساس تنہائی جکڑے رہتی ہے۔

اپنی جذباتی گفتگو میں شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں رات کو سو نہیں پاتا ہوں، مجھے بمشکل صرف 3 سے 4 گھنٹے کی نیند آتی ہے۔ اُس وقت میں گھر پر اکیلا پن محسوس کرتا ہوں۔

شاہ رخ خان نے اس کی وجہ خود ہی بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے تخلیقی صلاحیتوں کے حامل لوگوں کے دماغ رات کو ہی فعال ہوتے ہیں۔ میں بھی رات کو سوچتا رہتا ہوں۔ کبھی کچھ پڑھتا ہوں۔ کبھی کچھ لکھنے لگتا ہوں۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے رات کی خاموشی اچھی لگتی ہے۔ اس سناٹے اور تنہائی میں مجھے سکون ملتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں