
سلمان خان کی فلموں ایسی جاندار اور دبنگ اسٹائل میں تشہیری مہم چلائی جاتی ہے جو شاید ہی کسی اور اداکار کے حصے میں آتی ہو لیکن فلم ’’سکندر‘‘ کی پروموشنز مداحوں کے لیے مایوس کن ثابت ہوسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلماں خان کی فلم سکندر 30 مارچ کو سینما گھروں میں جلوہ افروز ہوگی لیکن اتنے کم دن رہ جانے کے باوجود فلم کی پروموشنز کا تاحال آغاز نہیں ہوا۔
فلم کے لیے پلان کی گئی بڑی ٹریلر لانچ ایونٹ جس میں 30 ہزار مداحوں کی موجودگی کا امکان تھا، بھی منسوخ کر دی گئی۔
فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا اور ہدایت کار اے آر مرگدوس نے فلم کی تشہری مہم کو سیکیورٹی خدشات کے لیے محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلمان خان کو حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ سے متعدد موت کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد اداکار نے نقل و حمل کو محدود کر رکھا ہے۔
چنانچہ اداکار سلمان خان زیادہ تر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فلم کی تشہیر کریں گے اور عوامی تقریبات میں کم شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں فلم کا ٹریلر، جسے 23 یا 24 مارچ 2025 کو لانچ کرنے کا منصوبہ ہے، کا آخری ایڈیٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔
فلم "سکندر" میں سلمان خان ایک ایسے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو زندگی کی مشکلات کو جیت کر کمزوروں کے لیے امید کی کرن بن جاتا ہے۔
ان کا کردار ابتدا میں بے فکری کا حامل ہوتا ہے لیکن اپنی مرحوم بیوی کی یادوں سے متاثر ہو کر ان میں ایک طاقتور تبدیلی رونما ہوتی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔