دور دراز کہکشاں میں آکسیجن دریافت

یہ کہکشاں زمین سے 13.4 ارب نوری برس کے فاصلے پر موجود ہے


ویب ڈیسک March 22, 2025

سائنس دانوں نے خلاء میں دور دراز موجود ایک کہکشاں میں آکسیجن اور دیگر بھاری دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

JADES-GS-z14-0 نامی یہ کہکشاں زمین سے 13.4 ارب نوری برس کے فاصلے پر موجود ہے جس کو گزشتہ برس ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے دریافت کیا تھا۔

یورپین سدرن آبزرویٹری کے ماہرِ فلکیات گرگو پوپنگ نے ایک بیان میں کہا کہ JADES-GS-z14-0 میں آکسیجن کی واضح نشان دہی پر انہیں واقعی حیرانی ہے۔ یہ دریافت بتاتی ہے کہ ماضی کے مقابلے میں بگ بینگ کے بعد کہکشائیں زیادہ تیزی سے بن سکتی ہیں۔

یہ نتائج دومختلف مطالعے کرنےو الی دو مختلف ماہرینِ فلکیات کی ٹیموں نے تشکیل دی۔ اس سے سائنس دانوں کے لیے کہکشاں کے فاصلے کی پیمائش میں بہتری کو ممکن بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں