پاکستان اور بنگلہ دیش کا اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق

پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی


ویب ڈیسک March 22, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت سے فائدہ اْٹھانے کے لیے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لینے پر اتفاق ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے حکام کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔

ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات کے دورا ن فریقین نے تجارت اور اقتصادی معاملات سے متعلق باہمی دلچسپی کے اْمور پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے لیے ایف بی آر کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے، نئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان حقیقی تجارتی صلاحیت سے فائدہ اْٹھایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں