فلم ’دنگل‘ میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کیا غلطی کی جو صرف امیتابھ پکڑ پائے 

عامر خان کی فلم دنگل 2016 میں ریلیز ہوئی تھی اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی


ویب ڈیسک March 22, 2025

عامر خان کو بالی ووڈ کا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے جو فلم میں ایک معمولی خامی یا کمی کو بھی برداشت نہیں کرتے اور ہمیشہ پرفیکٹ کام کرنے کے عادی ہیں۔

تاہم انسان تو خطا کا پتلا ہے اور کیسے ممکن ہے اس سے کوئی غلطی نہ ہو۔ فلم دنگل عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔

اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور بظاہر اس فلم میں کوئی معمولی سی بھی غلطی بھی نظر نہیں آئی تھی۔

تاہم اداکار عامر خان نے انکشاف کیا کہ فلم دنگل میں ایک بڑی غلطی سرزد ہوئی تھی لیکن فلم بین اور تجزیہ کار بھی اسے پکڑ نہیں پائے تھے۔

عامر خان نے بتایا کہ تاہم لیجنڈری اداکار اور ہم سب کے استاد امیتابھ بچن نے اس غلطی کو بآسانی پکڑ لیا تھا۔

عامر خان نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ غلطی کیا تھی تاہم انھوں نے یہ ضرور کہا کہ فلم دنگل میں، میری پرفارمنس بقیہ فلموں کے مقابلے میں سب سے بہتر تھی۔

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ دنگل میں ایک شاٹ کو چھوڑ کر پوری فلم میں شاندار پرفارمنس دی تھی اور اس ایک شاٹ کی غلطی بھی صرف امیتابھ بچن پکڑ پائے تھے۔

یاد رہے کہ دنگل 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جب کہ 2022 میں عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا فلاپ ثابت ہوئی تھی جس کے بعد اداکار نے بریک لے لیا تھا۔

تاہم اب ان کی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ آنے والی ہے جو ان کی 2007 کی کامیاب ترین فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں