
سعودی عرب میں 7 ہزار 900 ویب سائٹس کو بلاک جب کہ متعدد سائٹس سے 22 ہزار سے زائد خلاف ورزیوں کو ہٹا دیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان ویب سائٹس کے خلاف کارروائیاں سعودی عرب میں کاپی رائٹس کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن آپریشن میں کی گئیں۔
یہ کریک ڈاؤن آپریشن سعودی عرب کے سرکاری ادارے "سعودی اتھارٹی فار انٹیلیکچوئل پراپرٹی" کے تحت کیا جا رہا ہے۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ ویب سائٹس کے لیے مرتب کردہ ضابطۂ اخلاق کے نفاذ کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دانشورانہ املاک کے تحفظ کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں اور خلاف ورزیوں کو رپورٹ کریں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔