ایپل نے اپنی کونسی نئی ڈیوائس متعارف کرانے جا رہا ہے؟

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی ڈیوائس آئی فون 17 ایئر لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے


ویب ڈیسک March 23, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی ڈیوائس آئی فون 17 ایئر لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ آئی فون 17 ایئر ایک پتلی سی ڈیوائس ہے جس میں ایک کیمرا ہوگا اور اس کے پشت کا ڈیزائن نیا ہوگا۔

ڈیوائس کے کیس کے لیک ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون کے پشت پر کیمرے کی جگہ ایک نیا ابھار ہے جو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پھیلا ہوا ہے۔

یہ ڈیوائس انتہائی کم وزن ہوگی اور یہ آئی فون اب تک کا سب سے پتلا ( بنیاد میں 5.5 ملی میٹر) آئی فون ہوگا۔ فون کا آئی لینڈ 4 ملی میٹر کا ہوگا جس میں صرف ایک کیمرا ہوگا۔

فون کے سامنے کے حصے میں 6.9 انچز کا ایل ٹی پی او سپر ریٹینا ڈسپلے نصب ہوگا جو ڈائنامک آئی لینڈ نوچ کے ساتھ ہوگا۔ایپل کے پورٹ لیس ڈیوائس کے ابتدائی ارادوں کے باوجود ڈیوائس یو ایس بی-سی پورٹ کے ساتھ متعارف کرائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں