واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم فیچر میں تبدیلی کرنے جا رہا ہے

واٹس ایپ اس متعلق آزمائش آئندہ ہفتوں میں شروع کرے گا


ویب ڈیسک March 23, 2025

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پلیٹ فارم پر اسپیم کو کم کرنے کی غرض سے انفرادی اور کاروباری صارفین کے لیے براڈکاسٹ میسجز کی تعداد کو محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئندہ ہفتوں میں کمپنی انفرادی براڈکاسٹ میسجز کو محدود کرنے کے حوالے سے آزمائش کا آغاز کرے گی۔ حدود قائم کرنے کے بعد پلیٹ فارم براڈکاسٹ کی تعداد پر ماہانہ حد عائد کرے گا۔

آزمائش کے دوران یہ تعداد بدلتی رہے گی لیکن میٹا کی جانب سے دی جانےو الی ایک مثال کے مطابق ہر مہینے یہ تعداد 30 میسجز کی ہوگی۔

میٹا کا کہنا تھا کہ اگر انفرادی صارفین زیادہ لوگوں کو مزید پیغامات بھیجنا چاہتے ہیں تو وہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس یا چینلز کا فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں