رضوان، نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد نیوزی لینڈ روانہ

کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے رات گئے 9 کرکٹرز روانہ ہوئے


ویب ڈیسک March 23, 2025

کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 9 کرکٹرز نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ون ڈے میں نبردآزما ہونے کیلئے قومی اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہورہے ہیں۔

نیوزی لینڈ جانیوالے کھلاڑیوں میں کپتان محمدرضوان، بابراعظم، اوپنر عبد اللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: رضوان نے نسیم کا موبائل فون توڑ دیا، مگر کیوں؟ ویڈیو وائرل

واضح رہے نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کھلاڑی پر بیٹ خرید کر اسٹور مالک کو ادائیگی نہ کرنے کا الزام

دوسری جانب 5 میچز کی ٹی20 سیریز میں سیریز میں نیوزی لینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں