رمضان ٹرانسمیشن دیکھنے سے روزے آسان ہو گئے: بشریٰ انصاری

ماضی میں قرآن اور تسبیح پڑھنے پر زیادہ وقت جاتا تھا اب لوگ ٹرانسمیشن دیکھنے میں مصروف ہو جاتے ہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک March 23, 2025

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن شروع ہونے سے پہلے لوگ زیادہ عبادت کیا کرتے تھے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ آج کل ہر گھر میں رمضان کی رونقیں لگی ہوئی ہیں، سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور ٹی وی چینلز پر مختلف چیزیں سکھائی جا رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے ڈیلی وی لاگ میں کہا کہ پہلے رمضان کا وقت زیادہ عبادت میں گزرتا تھا، لیکن اب رمضان ٹرانسمیشن دیکھ کر روزے کا وقت گزر جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں قرآن اور تسبیح پڑھنے پر زیادہ وقت دیا جاتا تھا، لیکن اب لوگ زیادہ تر ٹرانسمیشن دیکھنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی رمضان ٹرانسمیشنز کا حصہ بنتی ہیں اور انہیں دیکھنے سے روزے کا وقت آسانی سے گزر جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں