غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید

غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل کی بمباری میں شدت آ چکی ہے، جس کے باعث انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے


ویب ڈیسک March 23, 2025
غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کو ہدف بنالیا

غزہ سٹی: اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، شہید ہو گئے۔ یہ واقعہ شمالی غزہ کے علاقے میں ہفتے کے روز پیش آیا۔

متاثرہ خاندان کے رکن سامح المشہراوی نے بتایا کہ ان کے دو بھائی، ان کی بیویاں اور بچے بمباری کا نشانہ بنے اور سب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بیت لاہیا اور غزہ سٹی میں پانچ دیگر فلسطینی بھی شہید ہو گئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ہونے والے فضائی حملے میں مزید دو فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب، فلسطینی تنظیم حماس نے امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اس نے جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کیا تھا۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے تیار تھی، لیکن اسرائیل نے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت سے انکار کر دیا۔

غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل کی بمباری میں شدت آ چکی ہے، جس کے باعث انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں