الکا یاگنک نے اے آر رحمان کے گانے کو ٹھکرانے کا انکشاف کر دیا

گلوکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے اپنے ساتھی گلوکار کمار سانو سے بھی مشورہ کیا


ویب ڈیسک March 23, 2025

ممبئی: بالی وڈ کی معروف پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں موسیقار اے آر رحمان کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں الکا یاگنک نے کہا کہ اس وقت اے آر رحمان ممبئی فلم انڈسٹری میں ایک نیا نام تھے اور زیادہ مشہور نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے گانے کی پیشکش کی لیکن میں پہلے ہی دوسرے پروجیکٹس میں مصروف تھی، اس لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھی۔

الکا یاگنک کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری کے سینئر موسیقاروں کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور نہیں چاہتی تھیں کہ کسی نئے موسیقار کے لیے اپنے تعلقات خراب کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ اے آر رحمان کون ہیں اور ان کا مزاج کیسا ہے۔

گلوکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے اپنے ساتھی گلوکار کمار سانو سے بھی مشورہ کیا، جنہوں نے بھی اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ کمار سانو نے کہا کہ "خدا ہی جانتا ہے کہ یہ موسیقار کون ہے، میں نے کبھی اس کے گانے نہیں سنے!"

یہ دلچسپ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب اے آر رحمان کا شمار دنیا کے سب سے کامیاب اور مشہور موسیقاروں میں ہوتا ہے، اور ان کے گانے بالی وڈ سمیت ہالی وڈ میں بھی مقبول ہو چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں