
ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مارچ کو جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خوارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
کری شموزئی، ڈی آئی خان کے 20 سے زائد مشران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی اور خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔
والد احمد خان نے دوٹوک بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔ تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔
والد نے اعلان کیا کہ مجھے نہ اس کی لاش چاہیے اور نہ ڈھانچہ، خوارجیوں کے لیے نہ کوئی عزت، نہ جنازہ، میرا بیٹا جہنم کا ایندھن ہے۔
علاقے کی تاریخ میں پہلی بار کسی مرنے والے پر نہ فاتحہ خوانی ہوئی اور نہ تعزیت۔
عوام اور مشران نے خوارجین کے خلاف سخت مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔