
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب سے پی سی بی کے عہدیداروں کو نہ بلانے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی "بدانتظامی" قرار دیا۔
انکا کہنا تھا کہ میزبان ملک کے بجائے آئی سی سی چیف جے شاہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے فائنل جیتنے والی ٹیم انڈیا اور رنر اَپ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تمغے اور ایوارڈز تقسیم کیے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی فائنل کی تقریب؛ پاکستان نے آئی سی سی کو دوسرا خط لکھ دیا
انہوں نے کہا میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں موجود تھا کیونکہ چیئرمین شرکت نہیں کرسکے تھے، ہم نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کی لیکن ان کا جواب ناکافی تھا، اس لیے مزید وضاحت مانگی ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ اس رویے کے پیچھے کون ہے لیکن پھر بھی ہم ایسے بدانتظامی کہہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر نقصان؛ بھارتی رپورٹس جھوٹی نکلیں
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ کر وضاحت طلب کی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔