پشاور: نا معلوم افرد کا پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ

پولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل  بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔


ویب ڈیسک March 23, 2025

پشاور کے تھانہ لوئی سم  باجوڑ کی حدود میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق  نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔

ڈی پی او  کے مطابق باجوڑپولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل  بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں