
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ فلم 'سکندر' کا ٹریلر اتوار کو جاری کیا گیا۔ تاہم، فلم بینوں اور سوشل میڈیا پر سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا کے درمیان عمر کے فرق پر بحث چھڑ گئی ہے۔
اس موضوع پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان خان نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔ اتوار کو ممبئی میں فلم کے ٹریلر کی ریلیز تقریب میں جہاں رشمیکا بھی موجود تھیں، سلمان خان نے کہا: "جب رشمیکا مندانا کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور ان کے والد کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر دوسروں کو کیا پرابلم ہے؟"
انہوں نے مزید کہا: "ان کی شادی ہو جائے گی، بچے ہوں گے تو ان کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ ممی کی پرمیشن تو مل ہی جائے گی۔" یاد رہے کہ سلمان خان کی عمر 59 سال ہے جبکہ رشمیکا 28 برس کی ہیں۔
اس تقریب میں سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی موجودگی کا احساس دلانا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہیروئن کو اور ان کے والد کو کوئی مسئلہ نہیں تو دوسروں کو کیوں دقت ہے۔
فلم 'سکندر' کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد یہ موضوع سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گیا ہے جہاں مداح اور ناقدین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔