
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سنگار پور کے قونصلر جنرل امین محمد لاکھانی کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ اور پاکستان کے لیےگراں قدر خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نواز دیا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی اعزازات کی تقریب میں پاکستان میں متعین سنگا پور کے اعزازی قونصلر جنرل امین احمد لاکھانی کو تمغہ امتیاز سے نوازا دیا گیا۔
امین احمدلاکھانی 35سال سے سنگارپور کے اعزازی قونصل خانے میں بطور قونصلر جنرل دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان کی کوششوں کی بدولت باہمی تجارت اور کاروبار کو عروج حاصل ہوا اور پاکستانیوں کے لیے ویزہ کے اجراء میں آ سانیاں پیدا ہوئیں۔
امین احمد لاکھانی کی کوششوں کی بدولت دو لاکھ پاکستانیوں کو ویزوں کا اجرا کیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔