بینکاک سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے 102 آئی فون برآمد

لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی


ویب ڈیسک March 24, 2025

لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والے مسافر سے 102 آئی فونز برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے 102 آئی فونز برآمد کرلیے۔

مزید پڑھیں: قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کارروائی کلیکڑ کسٹمز طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ لاہور کے رہائشی مسافر ملک شاہد حسین کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام ایئرپورٹس پر اسمگلنگ کی روک تھام کا عمل جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں