پولیس کے مبینہ تشدد اورحبس بیجا کیخلاف لاہوربار کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال

وکلا نے مبینہ تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا


ویب ڈیسک March 24, 2025

لاہور بار کی ماتحت عدالتوں نے پولیس کے مبینہ تشدد اور حبس بیجا کے خلاف آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔

پولیس کی جانب سے وکلاء پر  مبینہ تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے  کے معاملے پر لاہور بار کے ماتحت عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وکلاء نے ماتحت عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔لاہور بار نے اے ایس پی اور چوکی انچارج کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر عدالتوں سے ججز کی تعیناتی، وکلا تنظیموں کا ہڑتال کا اعلان

وکلا کے مطابق پولیس نے نائب صدر اور رکن پنجاب بارکونسل پر مبینہ طور پر تشدد کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔ لاہور بار نے وکلا کا جنرل ہاؤس اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں