لاہور؛ 26 سالہ نوجوان کی گھریلو جھگڑے پر خودکشی

نوجوان نے خود کو گولی ماری جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا
Express NewsExpress News

لاہور:

کاہنہ کے علاقے میں 26 سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

ترجمان ایدھی کے مطابق نوجوان نے خود کو گولی ماری جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

متوفی کی شناخت 26 سالہ تنویر ولد رفیق کے نام سے ہوئی۔

پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔

متعلقہ

Load Next Story