لاہور میں غیر ملکی بن کر نوسربازی کرنے والا گروہ گرفتار

گروہ میں دو مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی
Express NewsExpress News

لاہور میں خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث نوسرباز گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گروہ نے بینک سے رقم نکلوانے والے شہری سے کرنسی ایکسچینج دفتر کا پتہ پوچھا اور پاکستانی کرنسی دیکھنے کی فرمائش کی جیسے ہی شہری نے رقم دکھائی، ملزمان رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

گروہ میں دو مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی۔ پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی۔

شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا حادثے کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ

Load Next Story